کوپا امریکہ فٹ بال ٹورنامنٹ کل شروع ہوگا

کوپا امریکہ فٹ بال ٹورنامنٹ کل شروع ہوگا

  



چلی( نیٹ نیوز) کوپا امریکہ فٹ بال ٹورنامنٹ کے 44 ویں ایڈیشن کا آغاز کل چلی میں ہوگا۔ ریکارڈ پندرہ مرتبہ کی چیمپئن یوروگوئین ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ 4 جولائی تک جاری رہنے والے ایونٹ میں 12 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی، ان ٹیموں کو تین مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں میزبان چلی، میکسیکو، ایکواڈور اور بولیویا، گروپ بی میں ارجنٹائن، یوروگوئے، پیراگوئے اور جمیکا جبکہ گروپ سی میں برازیل، کولمبیا، پیرو اور وینزویلا شامل ہیں۔ ایونٹ کے افتتاحی میچ میں چلی کی ٹیم ایکواڈور کے مدمقابل ہو گی۔ 21 جون تک لیگ میچز کھیلے جائیں گے جبکہ کوارٹر فائنلز 24، 25، 26 اور 27 جون کو کھیلے جائیں گے، سیمی فائنلز 29 اور 30 جون جبکہ فائنل 4 جولائی کو کھیلا جائے گا ایونٹ کے منتطمین کا کہنا ہے کہ اس ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے پرامید ہیں اور امید ہے کہ شائقین ایونٹ سے لطف اندوز ہونگے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...