فیفا ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں کل مزید چار میچوں کا فیصلہ ہوگا

فیفا ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں کل مزید چار میچوں کا فیصلہ ہوگا

  



ٹورنٹو ( نیٹ نیوز) فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے زیر اہتمام کینیڈا میں جاری ساتویں فیفا ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں کل مزید چار میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ ساتواں فیفا ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کینیڈا میں جاری ہے اور دنیائے فٹ بال کی ٹاپ ٹیموں کے درمیان عالمی ٹائٹل کیلئے زبردست جنگ جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ میں کل گروپ اے اور بی میں دو دو میچ کھیلے جائینگے، اس سلسل میں گروپ اے کے پہلے میچ میں چین اور ہالینڈ کی ٹیمیں ایڈمنٹن کے مقام پر آمنے سامنے ہونگی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی