بھارت کو ٹیسٹ رینکنگ میں تیسری پوزیشن کے دفاع کیلئے بنگلہ دیش کو ہرانا ہو گا

بھارت کو ٹیسٹ رینکنگ میں تیسری پوزیشن کے دفاع کیلئے بنگلہ دیش کو ہرانا ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی ( نیٹ نیوز) بھارت کو ٹیسٹ رینکنگ میں تیسری پوزیشن کے دفاع کیلئے ہر حال میں بنگلہ دیش کو واحد ٹیسٹ میچ میں شکست دینا ہو گی۔ ڈرا کی صورت میں بھارت ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر آ جائے گا۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق جنوبی افریقن ٹیم بدستور پہلے نمبر پر موجود ہے، آسٹریلوی ٹیم 108 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے، بھارت کا 99 پوائنٹس کے ساتھ تیسرا نمبر ہے، بھارتی ٹیم کو پوزیشن کے دفاع کیلئے بنگلہ دیش کا چیلنج درپیش ہے، بھارت کو تیسری پوزیشن قائم رکھنے کیلئے ہر حال میں بنگلہ دیش کو واحد ٹیسٹ میچ میں شکست دینا ہو گی، شکست کی صورت میں بھارتی ٹیم چار درجے تنزلی پا کر ساتویں نمبر پر آ جائے گی، اگر میچ ڈرا ہوا تو بھی بھارتی ٹیم کو ایک درجے تنزلی کا سامنا کرنا پڑا گا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم چوتھے، انگلینڈ پانچویں، پاکستان چھٹے، سری لنکا ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں اور بنگلہ دیش کی ٹیم نویں نمبر پر موجود ہے۔ بلے بازوں میں کمار سنگاکارا، باؤلرز میں ڈیل سٹین اور آل راؤنڈرز میں شکیب الحسن کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے اس ٹیسٹ میچ میں کامیابی کیلئے تو بھارتی کرکٹ ٹیم فیورٹ ہے لیکن بنگلہ دیش کی ٹیم بھی اپنے ملک میں عمدہ کھیل پیش کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور امید ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوگا۔