انگلش ٹیم کو ماضی کی شکستوں سے سبق سیکھنا ہوگا ٗ اینڈرسن

انگلش ٹیم کو ماضی کی شکستوں سے سبق سیکھنا ہوگا ٗ اینڈرسن

  



لندن(نیٹ نیوز)انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے باؤلر جیمز اینڈرسن نے کہا ہے کہ انگلینڈ ٹیم کو ماضی کی شکستوں سے سبق سیکھنا ہوگا اور جولائی میں شروع ہونے والی ایشز سیریز کے لئے خود کو تیار کرنا ہوگا۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگر کھلاڑیوں نے ماضی سے ناطہ نہ توڑا تو اس سے ایشز سیریز میں ہماری کارکردگی پر کافی برا اثر پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ چونکہ یہ سیریز انگلینڈ کی سرزمین پر کھیلی جارہی ہے اس لئے اس سیریز میں انگلینڈ کے شائقین کرکٹ کو ہم سے بہت سی امیدیں وابستہ ہونگی۔ انہوں نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم میں اس وقت بہترین کھلاڑی شامل ہیں تاہم تفسیاتی طور پر مضبوط ہونے کے لئے کھلاڑیوں کو یہ سمجھنا ہوگا کہ وہ دنیا کی بہترین ٹیم کا حصہ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایشز سیریز میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے اور انہیں پوری امید ہے کہ ہم آسٹریلوی ٹیم کو اپنی سرزمین پر شکست دینے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ خیال رہے کہ آسٹریلوی ٹیم نے ایشز سیریز میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنا ہے۔ ماہرین کرکٹ کا خیال رہے کہ آسٹریلوی ٹیم ماضی کی روایت کو توڑتے ہوئے اس مرتبہ انگلینڈ کو اس کی سرزمین پر شکست دینے میں کامیاب ہوجائے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...