ویسٹ انڈیز میں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم عدم تحفظ کا شکار ہو گئی

ویسٹ انڈیز میں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم عدم تحفظ کا شکار ہو گئی

  



روسیو( نیٹ نیوز) ویسٹ انڈیز میں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم عدم تحفظ کا شکار ہو گئی، حکام نے سیکیورٹی بڑھاتے ہوئے کھلاڑیوں کوانتہائی محتاط رہنے کی ہدایت کردی ، گذشتہ روز ٹیسٹ ٹور کی کوریج کیلئے آنے والے رپورٹر کو نامعلوم افراد نے روسیو میں لہولہان کرکے لوٹ لیا، اسی رات ایک کینگرو شائق کا بھی چوروں سے واسطہ پڑا۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے روسیو میں پہلے ٹیسٹ میں میزبان ویسٹ انڈیز کو صرف تین دن میں شکست دی تھی،اب اپنے ملک سے تعلق رکھنے والے ایک صحافی پر حملے کے بعد ٹیم پریشان ہوگئی ہے۔ یہ واقعہ گذشتہ روز پیش آیا جب صحافی ڈینیئل بریٹنگ پر ٹیم ہوٹل کے قریب ہی چاقوؤں سے لیس2 نامعلوم افراد نے حملہ کردیا، وہ اس وقت اے ٹی ایم سے کیش نکال رہے تھے،ڈاکوؤں نے انھیں نیچے گرایا اور والٹ و موبائل فونز بھی چھین لیے، اس دوران ان کے سر پر کٹ لگا، ناک پر چوٹ اور جسم کے مختلف حصوں پر خراشیں بھی آئیں۔اسی رات روسیو میں ہی ایک اور واقعے میں ایک آسٹریلوی شائق کو بھی زدوکوب کرنے کے بعد لوٹ لیا گیا۔ ان واقعات نے آسٹریلوی کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے بھی خدشات پیدا کردیے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی