چیمپیئن شپ میں کامیابی کا سہرا ڈی جی سپورٹس کے سر ہے،چاند پروین

چیمپیئن شپ میں کامیابی کا سہرا ڈی جی سپورٹس کے سر ہے،چاند پروین

  



لاہور( سپورٹس رپورٹر) انڈر16گرلزہاکی چیمپیئن شپ جیتنے والی سپورٹس بورڈ پنجاب کی ٹیم کی کوچ چاند پروین نے کہا ہے کہ پنجاب نے کامیابی کی ریت برقرار رکھی ہے، چیمپیئن شپ میں کامیابی کا سہرا ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور کے سر ہے جن کے تعاون سے پنجاب نے فتح کا تاج سر پر سجایا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، چاند پروین نے کہا کہ بین الصوبائی گرلز ہاکی چیمپیئن شپ کی تیاری کیلئے ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور نے بھرپور تعاون کیا اور سہولتیں بھی فراہم کیں، سپورٹس بورڈ پنجاب نے تربیتی کیمپ لگایا جس میں کھلاڑیوں کو رہائش اور کھانے کی سہولت بھی فراہم کی،جس کی وجہ سے کھلاڑیوں نے چیمپیئن شپ کیلئے اطمینان سے بھرپور تیاری کی اور حیدر آباد سے فاتح بن کر لوٹی، چیمپیئن شپ میں کامیابی کا سہرا ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور کے سر ہے۔

، انہوں نے سپورٹس کے فروغ میں ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ سپورٹس کو جتنا فروغ انہوں نے دیا ہے ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ پوری ہاکی ٹیم تعاون پر ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور کی مشکور ہے ۔ایک سوال کے جواب میں چاند پروین نے کہا کہ چیمپیئن شپ کے فائنل میں ہم نے اسلام آبادکو 10-0سے ہرایا جو کہ ہماری ٹیم کی بہترین کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے، انہوں نے کہا کہ چمیمپیئن شپ میں رمشا، روما، حمرا، ارم، انمول ، اقراء نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ پوری ٹیم نے اجتماعی طور پر بہترین کھیل پیش کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...