ورلڈ ٹی ٹونٹی کوالیفائر کیلئے ٹیم سے نظر انداز ہونے پر سخت مایوسی ہوئی،کوئٹزر
ایڈن برگ( نیٹ نیوز) سکاٹ لینڈ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز کائل کوئٹزر نے آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی کوالیفائر ٹورنامنٹ کیلئے ٹیم سے نظر انداز کئے جانے پر حیرانگی اور سخت مایوسی کا اظہار کیا۔ کوئٹزر نے 20 ٹی ٹونٹی میچز میں 442 رنز بنا رکھے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے مجموعی ریکارڈز پر فخر ہے، میری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ٹیم کو فتوحات دلانے میں اہم کردار ادا کروں لیکن اس کے باوجود ٹیم میں شامل نہ ہونے پر بہت مایوسی ہوئی۔