تائیکوانڈوکوچنگ کورس 13جون سے اسلام آباد میں شروع ہوگا

تائیکوانڈوکوچنگ کورس 13جون سے اسلام آباد میں شروع ہوگا

  



لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے زیراہتمام کوچنگ کورس 13سے 16جون تک پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ہوگا۔ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ کے مطابق کوچنگ کورس میں کوالیفائیڈ کوچز کی تربیت کیلئے موثر حکمت عملی ترتیب دے دی ہے اور انہیں پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری اور انٹر نیشنل ریفری مرتضیٰ حسن کوچز کو تربیت دینگے۔ وسیم احمد جنجوعہ نے کہا کہ فیڈریشن نے ملک بھر میں کوالیفائیڈ کوچز کی تربیت کیلئے کورسز شروع کئے ہیں تاکہ ان کی مہارتوں میں مزید نکھار آسکے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی