سعید اجمل کی کاؤنٹی کرکٹ میں شرکت سے معین علی کو فائدہ ہوگا، رہوڈز

سعید اجمل کی کاؤنٹی کرکٹ میں شرکت سے معین علی کو فائدہ ہوگا، رہوڈز

  



لندن ( نیٹ نیوز)انگلش کرکٹ کاؤنٹی وورسٹر شائر کے ڈائریکٹر آف کرکٹ جمیز رہوڈز نے کہا ہے کہ پاکستانی آف سپنر سعید اجمل کی کاؤنٹی کرکٹ میں شرکت سے برطانوی سپنر معین علی کو بہت فائدہ ہوگا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق جیمز رہوڈز کا کہنا ہے کہ معین علی انگلینڈ کے ون ڈے سکواڈ میں شامل نہیں ہیں اور اسی دوران سعید اجمل کی کاؤنٹی کرکٹ میں واپسی بہت سود مند ثابت ہوگی ۔

کیوں کہ اجمل اپنا تجربہ نوجوان سپنرز کو منتقل کر نے میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کرتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سعید اجمل کے لیے نارتھپٹن شائر کیخلاف ٹی ٹونٹی میچ کچھ زیادہ اچھا ثابت نہیں ہوا تھا اور انہوں نے پچاس سے زائد رنز دیدئے تھے تاہم تین اہم کھلاڑی بھی آؤٹ کیے جس کے بعد انہوں نے ناٹنگھم شائر کے خلاف عمدہ باؤلنگ کر تے ہوئے 26رنز دیکر 1شکار کیا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی