انڈر 20 مینز ورلڈ کپ کا پری کوارٹر فائنل مرحلہآج شروع

انڈر 20 مینز ورلڈ کپ کا پری کوارٹر فائنل مرحلہآج شروع

  



آکلینڈ ( نیٹ نیوز) فیفا انڈر 20 مینز ورلڈ کپ کا پری کوارٹر فائنل مرحلہ آج شروع ہوگا۔ پری کوارٹر فائنل مرحلے میں آج چار میچوں کے فیصلے ہوں گے۔ ورلڈ کپ نیوزی لینڈ میں جاری میگا ایونٹ اختتامی مرحلے کی طرف گامزن ہو چکا ہے اور دنیائے فٹ بال کی ٹاپ ٹیموں کے درمیان عالمی ٹائٹل کیلئے زبردست جنگ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں آج پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں چار میچ کھیلے جائینگے اور اس سلسلے کے پہلے میچ میں گھانا اور مالی کی ٹیمیں ویلنگٹن کے مقام پر پنجہ ازما ہونگی، دوسرے میچ میں سربیا اور ہنگری کی ٹیمیں ڈونیڈن کے مقام پر آمنے سامنے ہونگی، تیسرا میچ امریکہ اور کولمبیا کی ٹیموں کے درمیان ویلنگٹن میں کھیلا جائیگا جبکہ چوتھا اور آخری میچ یوکرین اور سینیگال کی ٹیموں کے درمیان آکلینڈ میں کھیلا جائیگا۔ میگا ایونٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ 14 جون سے شروع ہوگا، سیمی فائنلز 17 جون کو کھیلے جائینگے، میگا ایونٹ میں تیسری پوزیشن کے لئے میچ 20 جون کو کھیلا جائیگا۔ ورلڈ کپ کی دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل معرکہ 20 جون کو آکلینڈ میں ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...