سرمائی اولمپکس گیمز میں مزید چار نئے کھیلوں کو شامل کرنے کا اعلان

سرمائی اولمپکس گیمز میں مزید چار نئے کھیلوں کو شامل کرنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لوزین ( نیٹ نیوز) انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے 2018ء میں شیڈول سرمائی اولمپکس گیمز میں چار نئے کھیلوں کے ایونٹس کو شامل کر لیا ہے جن میں کرلنگ، سپیڈ سکیٹنگ، ڈاؤن سکیئنگ اور سنوبورڈنگ شامل ہیں۔ آئی او سی ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا۔ آئی او سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق نئے ایونٹس کی شمولیت سے میگا گیمز میں سنوبورڈ سلالم کی جگہ بگ ایئر سنو بورڈنگ ایونٹ منعقد ہو گا۔ نئے پروگرام کے تحت خواتین ایونٹس میں اضافہ کے باعث میگا گیمز میں خواتین ایتھلیٹس ریکارڈ تعداد میں شرکت کریں گی۔