کیوی باؤلر اینڈی میکائے کا تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
ویلنگٹن( نیٹ نیوز) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر اینڈی میکائے نے تمام طرز کی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا۔ انہیں کیویز کی جانب سے ایک ٹیسٹ، دو ٹی ٹونٹی اور 19 ایک روزہ میچز کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے اور انہوں نے مجموعی طور پر 30 وکٹیں حاصل کیں۔ 35 سالہ میکائے نے کہا کہ بڑھتی ہوئی عمر کی وجہ سے میرے لئے پہلے جیسی کارکردگی دوہرانا ممکن نہیں فیملی کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا چاہتا ہوں اسلئے میں نے کرکٹ سے کنارہ کشی کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل سطح پر ملک کی نمائندگی میرے لئے اعزاز کی بات ہے اور میں ان لمحات کو ہمیشہ یاد رکھوں گا۔