سابق انگلش آل راؤنڈر کرس لیوس سا قیدکی سزا کاٹنے کے بعد جیل سے رہا

سابق انگلش آل راؤنڈر کرس لیوس سا قیدکی سزا کاٹنے کے بعد جیل سے رہا

  



لندن ( نیٹ نیوز) سابق انگلش آل راؤنڈر کرس لیوس ساڑھے چھ سال قید کی سزا کاٹنے کے بعد جیل سے رہا ہو گئے۔ کرس کو 2009ء میں کوکین سمگلنگ کے الزام میں قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مالی بحران کے باعث میں سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کھو چکا تھا ا۔

ور اسی لئے میں نے کوکین سمگلنگ شروع کی جس کی مالیت ایک لاکھ چالیس ہزار پاؤنڈ تھی۔ جیل کے چھ سال میری زندگی کا مشکل ترین دور تھا اور اب میری تمام تر توجہ مستقبل پر مرکوز ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...