ہمیں کسی نے اغوانہیں کیا ،تمام مسافر محفوظ ہیں :ڈرائیورگلزار

ہمیں کسی نے اغوانہیں کیا ،تمام مسافر محفوظ ہیں :ڈرائیورگلزار
ہمیں کسی نے اغوانہیں کیا ،تمام مسافر محفوظ ہیں :ڈرائیورگلزار

  



فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بس ڈرائیور گلزا ر نے کہا ہے کہ ہمیں کسی نے اغوا نہیں کیا یہ خبر بے بنیا دہے اورتمام مسافر محفوظ ہیں ۔تفصیلات کے مطابق گلزار کا کہنا تھا کہ میں فیصل آباد سے ساڑھے 7بجے بس لے کر چلا تو ججکوٹ کے قریب ہماری بس پر پتھراؤ کیا گیاتھوڑی دور جاکر جب ہم نے بس سے اتر کے دیکھا تو بس کا ایک شیشہ ٹوٹ چکا تھا ۔اس کا کہناتھا کہ ہمیں اغوا کرنے کی کسی نے کوشش نہیں کی تمام مسافراور بس کا عملہ بخیر وعافیت ہے۔یاد رہے کہ پولیس کو یہ خبر موصول ہوئی تھی کہ کسی نے بس کو اغوا کرلیا ہے اور اغو اکار بس کو ڈیرہ غازی خان لے جانا چاہتے ہیں جس پر ڈیرہ غازی خان کے تمام داخلی اور خارجی راستے بند کر دیئے گئے تھے۔

مزید : فیصل آباد


loading...