شام؛ باغی گروپوں اور داعش کے درمیان جلب پر قبضے کیلئے لڑائی جاری

شام؛ باغی گروپوں اور داعش کے درمیان جلب پر قبضے کیلئے لڑائی جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 دمشق( آن لائن )باغی گروپوں اور داعش کے درمیان شام کے شمالی صوبے حلب پر قبضے کے لئے زبردست لڑائی جاری ہے۔ دوسری جانب شامی فوج نے داعش کو شدید لڑائی کے بعد شمال مشرقی شہر الحسکہ میں شکست دے دی۔ باغی گروپوں اور داعش کے درمیان شام کے شمالی صوبے حلب پر قبضے کے لئے زبردست لڑائی جاری ہے۔ دوسری جانب شامی فوج نے داعش کو شدید لڑائی کے بعد شمال مشرقی شہر الحسکہ میں شکست دے دی۔ شام فرنٹ نے گاؤں اْم القرا میں ٹینکوں سے داعش پر حملہ کیا۔ ادھر داعش کے جنگجوؤں نے الحسکہ میں داخل ہونے کے لیے ایک بھرپور حملہ کیا لیکن شامی فوج نے ان کی کوشش ناکام بنا دی۔ شہر کے نواح میں تیس مئی سے جاری جھڑپوں میں ستّر فوجیوں سمیت ایک سو انیس ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -