سعودی شیئرمارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 108.8 بلین ریال کی سرمایہ کاری کی

سعودی شیئرمارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 108.8 بلین ریال کی سرمایہ کاری کی

  



جدہ (بیورو چیف) سعودی شیئرمارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 108.8 بلین ریال کی سرمایہ کاری کی شیئر مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی سرمایہ کاری کا حجم 5.1 ہے۔ شیئرز مارکیٹ کے ماہرین نے توقع ظاہر کی ہے کہ ماہ رواں کے اختتام تک شیئر مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی سرمایہ کاری کے حجم میں 4.9 فیصد اضافہ ہوگا۔ واضح رہے سعودی شیئرز مارکیٹ کا مجموعی حجم 2.12 ٹریلیئن ریال ہے۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں نے تداول کمپنی میں رجسٹرڈ 166 کمپنیوں کے شیئرز میں خرید و فروخت کی ہے۔ تدال شیئرز انڈکس نے غیر ملکی سرمایہ کاروں پر پابندی عائد کی ہے کہ وہ 4کمپنیوں کے شیئرز نہیں خرید سکتے۔

تداول کمپنی نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو کمیونیکیشن کے شعبے سے تعلق رکھنے والی کمپنیوں کے شیئرز خریدنے کے حوالے سے وضاحت نہیں کی۔ تدال کمپنی نے غیر ملکی سرمایہ کاروں پر یہ پابندی بھی عائد کررکھی ہے کہ وہ کسی بھی رجسٹرڈ کمپنی کے 49 فیصد سے زیادہ شیئرز خریدیں۔ تداول کمپنی میں شیئرز مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی خرید و فروخت کو غیر ملکی سرمایہ کاری کے مجموعی حجم میں شامل نہیں کیا جاتا۔ شیئرز مارکیٹ میں خرید و فروخت کرنے والے غیر ملکی تدال شیئرز انڈکس میں خود کو رجسٹر کراتے ہیں۔

مزید : عالمی منظر


loading...