نیپال ‘ سیاسی جماعتیں نئے آئین کے مسودے پر متفق

نیپال ‘ سیاسی جماعتیں نئے آئین کے مسودے پر متفق

  



 کھٹمنڈو(آن لائن) نیپال کی سیاسی جماعتیں ملک کے نئے آئین کے مسودے پر متفق ہو گئی ہیں۔ اس آئین کے تحت ملک کو آٹھ صوبوں میں تقسیم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ گزشتہ کئی سالوں سے ملک کے نئے آئین کے مسودے پر مذاکرات جاری تھے لیکن حالیہ تباہ کن زلزلے کے بعد سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے ہوا ہے۔ وزارت اطلاعات نے آج اپنے ایک بیان میں اس ڈیل کو ملکی تاریخ میں ایک سنگ میل قرار دیا ہے۔ بیان کے مطابق زلزلے کے نتیے میں پیدا ہونے والی تباہی نے تمام سیاستدانوں کو یکجا کر دیا اور وہ ملک کی بہتری کی خاطر تعاون کے لیے پرعزم ہیں۔

مزید : عالمی منظر


loading...