سعودی عرب:15 سال سے کم عمر تارکین کے وطن کے بچوں کے فنگر پرنٹس لینے پر غور

سعودی عرب:15 سال سے کم عمر تارکین کے وطن کے بچوں کے فنگر پرنٹس لینے پر غور

  



جدہ ( بیورو چیف) سعودی محکمہ پاسپورٹ کے سربراہ جنرل سلیمان الیحییٰ نے کہا ہے کہ 15 سال سے کم عمر تارکین کے وطن کے بچوں کے فنگر پرنٹس لینے پر غور کیا جارہا ہے۔ مملکت میں مقیم 15 ملین غیر ملکیوں کے فنگر پرنٹس لئے جاچکے ہیں، ایک ملین سے کم غیر ملکی ایسے ہیں جنہوں نے ابھی تک فنگر پرنٹس نہیں دئیے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی خواتین کے پاسپورٹ کیلئے نئے ضوابط کا اعلان ہوگا جس کے بعد خوتین تنہا سفر کرسکیں گی۔ سعودی پاسپورٹ کی مدت دس سال کردی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جن ممالک کی طرف سفر پر پابندی ہے اس کی خلاف ورزی کرنے والے کو تین سے پانچ سال تک سفر سے روکا جائے گا۔

مزید : عالمی منظر