ترکی اور قطر کے درمیان گذشتہ سال طے پانے والے سمجھوتے کو سرکاری گزٹ میں شائع کر دیا

ترکی اور قطر کے درمیان گذشتہ سال طے پانے والے سمجھوتے کو سرکاری گزٹ میں شائع ...

  



استنبول (اے پی پی) ترکی اور قطر کے درمیان گذشتہ سال طے پانے والے سمجھوتے کو سرکاری گزٹ میں شائع کر دیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق 19 دسمبر 2014ء کو انقرہ میں طے پانے والے سمجھوتے کو سرکاری گزٹ میں شائع کر دیا گیا ہے۔ سمجھوتے کی رو سے ترکی اور قطر کے درمیان تعلیم،دفاعی صنعت، مشترکہ فوجی مشقیں اور فریقین کے درمیان فورسز کی تعیناتی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کیلئے میکینزم قائم کیا جائے گا۔

سمجھوتے کی رو سے دونوں ملک ایک دوسرے کو اپنے ایئر پورٹ ،بندرگائیں، ایکسر فیلڈز استعمال کرنے اپنے ملک میں فورسز کی تعیناتی ، تنصیبات، کیمپوں، اداروں اور فوجی تنصیبات سے استفادہ کرنے کی اجازت دیں گے۔ دونوں ممالک نے اتفاق کیا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں بھی تعاون کریں گے۔

مزید : عالمی منظر


loading...