جدہ:مسجد کے سامنے بھیک مانگنے والی خاتون گرفتار
جدہ ( بیورو چیف) ادارہ انسداد گداگری دبئی نے مسجد کے سامنے بھیک مانگنے والی ایک خاتون کو گرفتار کیا ہے جو لینڈ کروزر کی مالک نکلی۔ یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق دبئی پولیس کے نائب سربراہ جنرل خلیل منصوری نے بتایا کہ گرفتار شدہ گداگر خاتون کے قبضہ سے کئی ہزار درہم بھی برآمد ہوئے۔ دبئی پولیس نے گزشتہ دنوں مساجد کے سامنے بھیک مانگنے والوں کے خلاف مہم چلارکھی ہے۔ انہوں نے ایک ایشیائی شہری کو بھی گرفتار کیا ہے جو نمازیوں سے بھیک مانگتا تھا جبکہ اس کے پاس 70 ہزار درہم موجود تھے۔
اسی طرح ایک اور خاتون گداگر کو بھی گرفتارکیا گیا جس کے قبضہ سے 60ہزار درہم نکلے۔