یمن سے سرحد پارمیزائل حملے میں دو سعودی فوجی شہید

یمن سے سرحد پارمیزائل حملے میں دو سعودی فوجی شہید

  



صنعاء (این این آئی)یمن کے سرحدی علاقے سے سعودی عرب کی جانب فائر کیے گئے میزائل کے دھماکے میں دو فوجی شہید ہوگئے ہیں۔سعودی عرب کی قیادت میں اتحاد کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق میزائل حملہ عسیر کے سرحدی علاقے ظہران میں کیا گیا ہے۔اس حملے میں نیشنل گارڈ کا ایک فوجی اور بارڈر فورسز کا ایک اہلکار شہید ہوگیا ہے۔قبل ازیں مئی کے آخر میں اسی علاقے میں میزائل حملے میں دو سرحدی محافظ جاں بحق ہوگئے تھے سعودی عرب کی قیادت میں اتحاد کے 26 مارچ کو یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف فضائی حملوں کے آغازکے بعد سے دونوں ملکوں کے سرحدی علاقے میں جھڑپوں اور گولہ باری میں اب تک سینتیس افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ان میں زیادہ تر سعودی سکیورٹی فورسز کے اہلکار ہیں۔سعودی فورسز اور یمنی باغیوں کے درمیان سرحدی علاقے میں کئی گھنٹے تک لڑائی جاری رہی تھی جس کے بعد سعودی اتحاد نے ایک بیان میں بتایا تھا کہ یمنی ملیشیاؤں کی جانب سے فائر کیے گئے ایک پیٹریاٹ اور ایک سکڈ میزائل کو مار گرایا گیا ہے۔یمن سے سعودی عرب کی جانب اسکڈ میزائل فائر کرنے کا یہ پہلا واقعہ تھا۔

مزید : عالمی منظر


loading...