اسرائیل کا فلسطینیوں سے تین اسیران کی قید تنہائی ختم کرنے کا وعدہ

اسرائیل کا فلسطینیوں سے تین اسیران کی قید تنہائی ختم کرنے کا وعدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

الخلیل (این این آئی) قابض اسرائیلی حکام نے فلسطینیوں کو یقین دلایا ہے کہ عوفر جیل میں تین دن پہلے قید تنہائی میں ڈالے جانے والے تین فلسطینی اسیران کی قید تنہائی ختم کر دی جائیگی ۔ اسیران کی معلومات فراہم کرنیوالے ادارے اسیران میڈیا سنٹر نے بتایا کہ اسرائیلی حکام نے اسیر خلیل عواودہ کو اسرائیلی جیلروں کی جانب سے نامناسب طبی سہولیات فراہم کرنے کیخلاف احتجاج کرنے پر قید تنہائی میں ڈال دیا تھا اس کے علاوہ دو دیگر اسیران ماجد ابو ضیاء اور عادل موسیٰ کو خلیل کی حمایت کرنے کے الزام میں قید کر دیا گیا۔سوسائٹی نے بتایاکہ تینوں اسیران نے فوری طور پر بھوک ہڑتال شروع کردی ہے جس کے بعد اسرائیلی جیل انتظامیہ نے اپنا فیصلہ منسوخ کرتے ہوئے انہیں دوبارہ عام سیلوں میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔عادل موسیٰ کو اس سے پہلے ایک سماعت کے موقع پر اپنی والدہ کے قریب جانے کی پاداش میں اسرائیلی اہلکاروں نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔اس موقع پر ان پر شدید پابندیوں کا اطلاق بھی کیا گیا تھا جن میں قید تنہائی، خاندان سے ملاقات پر پابندی اور جیل کی کینٹین تک رسائی بھی روک دی گئی تھی۔ان کارروائیوں کے جواب میں فلسطینی اسیران نے اپنے احتجاج میں تیزی لانے کی دھمکی دی تھی۔

مزید :

عالمی منظر -