اقوام متحدہ نے لیبیا میں قومی وحدت کی حکومت کی تجویز پیش کر دی

اقوام متحدہ نے لیبیا میں قومی وحدت کی حکومت کی تجویز پیش کر دی

  



طرابلس (آن لائن)لیبیا کو درپیش بحران کے حل کے لیے بین الاقوامی برادری نے اپنی کوششیں تیز تر کر دی ہیں۔ اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب بیرناڈینو لیوں نے مراکش کے ساحلی شہر صخیرات میں ہونے والے ایک اجلاس میں ایک سمجھوتے کی تجویز پیش کی ہے۔ اسپین سے تعلق رکھنے والے لیوں نے دونوں وفود پر زور دیا کہ وہ یہ مفاہمتی تجویز اپنے اپنے پارلیمانی اداروں کے سامنے رکھیں اور آئندہ ہفتے کے اوائل میں ایک بار پھر مراکش میں جمع ہوں۔

مذاکرات میں شریک ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ فریقین کے نمائندے ایک اجلاس میں شرکت کے لیے جرمن دارالحکومت برلن بھی جا رہے ہیں، جہاں وہ دنیا کے امیر ترین صنعتی ملکوں کے گروپ جی سیون کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

مزید : عالمی منظر


loading...