اسرائیل اور حماس کے مذاکرات کی باتیں محض افواہ ہیں ہیں ، ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق

اسرائیل اور حماس کے مذاکرات کی باتیں محض افواہ ہیں ہیں ، ڈاکٹر موسیٰ ابو ...

  



غزہ (این این آئی) حماس کے سیاسی شعبے کے رہنماء ڈاکٹر موسی ابو مرزوق نے کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے اسرائیل سے مذاکرات سے متعلق باتیں محض افواہیں ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان میں موسی ابو مرزوق نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کے بعض اہلکاروں کی طرف سے اسرائیل کیساتھ براہ راست یا بالواسطہ مذاکرات کی باتیں اور اس ضمن میں ہونیوالی ملاقاتوں کے محضر ناموں کا حوالہ صرف ہوائی قلعے ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل سے مذاکرات سے انکار کی بنیاد غیر جانبدار جائزوں پر رکھی گئی ہے کیونکہ ہماری سوچی سمجھی رائے ہے کہ ایسے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔موسی مرزوق نے کہا کہ اگر ہم نے بالواسطہ مذاکرات شروع کئے تو اسے خفیہ نہیں رکھا جائیگا، ہم نے اسیران کے تبادلے کے موقع پرعلی الاعلان دشمن سے بات کی، اسی طرح غزہ پر حالیہ آپریشن کے خاتمے پر بھی ہمارا براہ راست دشمن سے رابطہ رہا۔

مزید : عالمی منظر


loading...