اسرائیلی جیلوں میں 450 انتظامی اسیر قید ہیں، اسیران کلب

اسرائیلی جیلوں میں 450 انتظامی اسیر قید ہیں، اسیران کلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رام اللہ (این این آئی)اسرائیلی جیلوں میں انتظامی نظر بند قیدیوں کی تعداد 450 ہو گئی ۔انجمن اسیران کے جاری بیان کے مطابق اسرائیلی حکام نے 30 فلسطینی قیدیوں کی انتظامی نظر بندی کے نئے احکامات جاری کئے ہیں۔ انتظامی نظر بندی کی مدت 2سے 6ماہ ہوتی ہے جس میں عمومی طور پر ختم ہونے سے پہلے ہی نئی ٹرم کیلئے تجدید کر دی جاتی ہے۔بیان کے مطابق انتظامی نظری کے تحت قید فلسطینیوں کی بڑی تعداد ظالمانہ قانون کے تحت کئی مہینوں اور برسوں سے جیل میں پڑے رہتے ہیں۔ اسرائیلی حکام ایسے افراد کی نظر بندی کا جواز ایسی خفیہ معلومات کو قرار دیتے ہیں جن کا سرے سے کوئی وجود ہی نہیں ہوتا اور نہ ہی ایسی معلومات یا فائلز ان اسیران کے وکلاء کو دیکھنے کی اجازت ہوتی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -