اسرائیل نے غزہ کی کراسنگز ایک دن کے وقفے کے بعد کھول دیں

اسرائیل نے غزہ کی کراسنگز ایک دن کے وقفے کے بعد کھول دیں

  



غزہ (این این آئی)قابض اسرائیلی حکام نے کرم ابو سالم ،کمرشل کراسنگ اور بیت حانون کراسنگ کو ایک روز بند کرنے کے بعد کھول دیا ہے۔کرم ابو سالم کراسنگ پر موجود سینئر فلسطینی عہدیدار نے بتایا ہے کہ قابض اسرائیلی حکام نے اتوار کے روز سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر کراسنگ کی بندش کے بعد سامان کی نقل وحرکت کیلئے کراسنگ کھول دی ہے۔ عہدیدار نے بتایا ہے کہ 600 ٹرکوں پر مشتمل سامان اور امداد کے علاوہ کھانا پکانے کیلئے گیس اور غزہ پاور سٹیشن کیلئے ڈیزل بھی اسی کراسنگ سے پہنچایا جائیگا۔

غزہ میں کراسنگز کے ڈائریکٹر ماہر ابو صبحا نے بتایا ہے کہ اسرائیل نے بیت حانون کراسنگ کھول دی ہے تاکہ مریض اور تاجر کراسنگ کے ذریعے سے سفر کرسکیں۔

مزید : عالمی منظر