برطانیہ کا عراق میں 125 فوجی بھیجنے کا اعلان

برطانیہ کا عراق میں 125 فوجی بھیجنے کا اعلان

  



برلن (اے پی پی) برطانیہ نے عراق میں125 فوجی بھیجنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق جرمنی میں جی سیون سربراہی اجلاس کے موقع پر برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ داعش کے خلاف جنگ میں عراقی سیکورٹی اہلکاروں کی تربیت کیلئے مزید 125 فوجی انسٹرکٹرز عراق روانہ کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ عراق میں فضائی حملے کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہونے اور شامی مخالفین کو امداد فراہم کرنے کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ عراقی فوج کو دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنانے کی تربیت دی جائے گی۔

واضح رہے کہ فوجیوں کی روانگی کے بعد عراق میں برطانوی فوجیوں کی تعداد تین سو ہوجائے گی۔

مزید : عالمی منظر


loading...