بھارتی پولیس کا 12ماؤ نواز باغیوں کی ہلاکت کا دعویٰ

بھارتی پولیس کا 12ماؤ نواز باغیوں کی ہلاکت کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (این این آئی)بھارت کی شمال مشرقی ریاست جھارکھنڈ میں شدت پسندی سے متاثرہ ضلعے پلامو میں پولیس نے منگل کی صبح 12 مبینہ ماؤ نواز باغیوں کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس کے مطابق تصادم میں انھوں نے چند رائفلیں اور کارتوس بھی برآمد کیے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ ماؤ نواز باغیوں کے مسلح دستے کی قیادت مبینہ طور پر باغیوں کے زونل کمانڈر آر کے جی کر رہے تھے۔پولیس نے بتایا کہ پلامو ضلعے میں ماؤنواز باغیوں کے خلاف یہ تصادم پیر اور منگل کی درمیانی شب میں رات گئے ہوا اور اس کارروائی میں پلامو پولیس کے ساتھ کوبرا بٹالین کے جوان بھی شامل تھے۔ فی الحال پولیس جنگل میں ہی خیمہ زن ہے۔پولیس نے انھیں بتایا کہ مبینہ ماؤ نواز باغیوں کا ایک قافلہ جا رہا تھا جسے جب روکا گیا تو انھوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ابھی تک ہلاک شدگان کی شناخت نہیں ہو سکی ہے بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پلامو زون کے انسپکٹر جنرل اے نٹراجن نے بتایا کہ جب رات دو بجے تصادم ختم ہوا تو ہمیں تلاشی کے دوران 12 شدت پسندوں کی لاشیں ملیں۔انھوں نے کہا کہ آٹھ ہتھیار اور تقریبا 200 گولیوں بھی جائے وقوع سے حاصل ہوئیں۔

مزید :

عالمی منظر -