ورچوئل یونیورسٹی،کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی کا سیمینار

ورچوئل یونیورسٹی،کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی کا سیمینار

  



لاہور( ایجوکیشن رپورٹر)ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان اور کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے زیرِاہتمام اعلیٰ تعلیم میں کوالٹی ایشورنس کے عنوان سے کنگ ایڈورڈ کے ویڈیو کانفرنس ہال میں سیمینارکا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر مہمان خصوصی ورچوئل یونیورسٹی کے ریکٹر ڈاکٹر نوید اے ملک تھے۔ا نہوں نے ہائیرایجوکیشن اور معیاری تعلیم کے بنیادی اصولوں پر روشنی ڈالی۔انہوں نے موجووہ نظام تعلیم کی ترقی میں درپیش چیلنجز کا ذکر کیا جن پر قابو پا کرملک میں موجود اعلیٰ نظام تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔سیمینار سے ڈاکٹر قاضی سعید، ڈاکٹرسید محمداویس ، ڈاکٹرمحمد نواز، نے بھی خطاب کیا۔اِس موقع پرڈاکٹر عامر اعجاز، نسرین لودھی اور مختلف یونیورسٹی کے بیشتر نمائندگان اورفیکلٹی ممبران کی کثیر تعداد نے خصوصی شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...