فروغ تعلیم مشن کو آگے بڑھانے میں پیف اہم کردار ادا کر رہی ہے،قمر الاسلام

فروغ تعلیم مشن کو آگے بڑھانے میں پیف اہم کردار ادا کر رہی ہے،قمر الاسلام

  



لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)حکومت پنجاب کے فروغ تعلیم کے مشن کو آگے بڑھانے میں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اہم کردار ادا کر رہی ہے ۔ اس حوالے سے پیف کے تعلیمی مشن کی سب سے خوبصورت بات یہ ہے کہ اس نے ضرورت مند اور وسائل سے محروم لاکھوں بچوں کے ہاتھ میں کتاب اور قلم دے کر انہیں محفوظ اور خوبصورت مستقبل دیا ہے ۔ تعلیم کامیابی کی علامت اور ایک سنہرے مستقبل کی نوید ہیں ۔ ہم تعلیم کے ذریعے اپنے بچوں کو روشن مستقبل دے رہے ہیں ۔ اس مشن میں پارٹنر سکول ہمارے اہم ساتھی ہیں ۔ یہ بات چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن انجینئرقمر الاسلام راجہ نے گزشتہ روزکلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں ایجوکیشن وؤچر سکیم سے منسلک سکولوں کے ضلعی رابطہ اجلاس سے خطاب میں کہی ۔ اجلاس میں 14مختلف اضلاع کے پارٹنر سکولوں کے مالکان نے شر کت کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیف نے کہا کہ پارٹنر سکول ضرورت مند بچوں کو تعلیم دے کر اہم ذمہ داری نبھا رہے ہیں ۔ پیف اور اس کے پارٹنر سکولوں کی کاوشوں کی بدولت لاکھوں گھرانوں میں علم کے چراغ روشن ہوئے ہیں۔

اور جہالت کے اندھیروں کو دیس نکالا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے تعلیمی ویژن کی روشنی میں پارٹنر سکول آؤٹ آف سکول اور ڈٖراپ آؤٹ بچوں کو داخل کر کے 2018تک سو فیصد انرولمنٹ کے ٹارگٹ کی کامیابی میں اپنا کردا ر ادا کریں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4