قتل کے مقدمہ میں2ملزمان گواہان کے منحرف ہونے پر بری

قتل کے مقدمہ میں2ملزمان گواہان کے منحرف ہونے پر بری

  



لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نے قتل کے مقدمہ میں ملوث 2ملزموں کو گواہان کے منحرف ہونے پر بری کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔ استغاثہ کے مطابق ملزمان ذیشان اور منیر نے معمولی تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کرکے اپنے ہمسائے رضا کوقتل کردیا تھا جس کے پولیس نے مذکورہ دونوں ملزمان کے خلاف مقتول کے بھائی عمیرکی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیش مکمل کرکے چالان عدالت میں پیش کررکھا تھا۔ عدالت نے دوران سماعت مذکورہ مقدمہ میں پیش ہونے والے گواہان منحرف ہوگئے ،جس کے بعد ملزمان کی جانب سے 265-Kکے تحت بریت کی درخواست دائر کی گئی ۔

جس پر فاضل جج نے دونوں ملزمان کو مذکورہ مقدمہ میں بری کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4