ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر کے زیر اہتمام صحت مند بچوں کے درمیان مقابلوں کا انعقاد

ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر کے زیر اہتمام صحت مند بچوں کے درمیان مقابلوں کا ...

  



لاہور ( پ ر ) ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر لاہور ڈسٹرکٹ کے ضلعی آفس کے زیراہتمام تحصیل کی سطح پر صحت مند بچوں کے درمیان مقابلے کا انعقاد ہوا جس میں مختلف فلا حی مراکز سے آنے والے بچوں نے شرکت کی ۔مقابلے کے مقاصد پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کا پیغام لوگوں تک صحت مند انہ سرگرمی کے ذریعے پہنچانا تھا۔اس موقعہ پر ڈپٹی پاپولیشن آفیسر ڈاکٹر کرن قاسم ،اورمیڈم شازیہ ندیم ڈپٹی پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ضلع لاہور نے جج کے فرائض سر انجام دئیے۔ ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ضلع لاہورجناب ملک آفتاب احمد اعوان نے مقابلے میں حصہ لینے والے بچوں میں انعامات تقسیم کئے۔ مقابلے میں اول ،دوئم اور سوئم آنیوالے بچوں میں خصوصی انعامات تقسیم کئے گئے۔اس کے علاوہ چوتھے نمبر پر اور مقابلے میں حصہ لینے والے بچوں کو حوصلہ افزائی انعامات دئیے گئے۔۔اس موقعہ پر بچوں کے والدین نے محکمہ کی طرف سے کی جانے والی صحت مندانہ سرگرمیوں کو سراہا اور اس بات کی شدید خواہش ظاہر کی کہ اس طرح کی سرگرمیوں کو جاری رہنا چاہیئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...