پولیس کی غیر قانونی حراست سے شہری بازیاب

پولیس کی غیر قانونی حراست سے شہری بازیاب

  



لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نے حبس بے جا کی دائردرخواست پر پولیس کی غیر قانونی حراست سے شہری کو بازیاب کروا کر آزاد کرنے کا حکم دے دیا۔نیامت بھٹی نے حبس بے جا کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے اس کے بھائی الیاس کوغیر قانونی طور پراپنی حراست میں رکھا ہوا ہے ،عدالت اس کی بازیابی کا حکم دے ،عدالتی حکم پر بیلف نے چھاپہ مار کر مذکورہ شہری کو عدالت کے روبرو پیش کردیا بیلف کی رپورٹ کے مطابق محبوس پولیس کو کسی مقدمہ میں مطلوب تھا اور نہ ہی اس کی رپٹ گرفتاری درج تھی جبکہ اس ضمن میں پولیس اسے حراست میں رکھنے کا کوئی جواز پیش نہ کرسی جس پر عدالت نے شہری کو رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے دائر حبس بے جا کی درخواست نمٹا دی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...