منشیات کے مقدمہ میں ملزم کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور

منشیات کے مقدمہ میں ملزم کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نے منشیات کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت 50ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کرلی ہے ۔استغاثہ کے مطابق ملزم نذیرکے قبضہ سے پولیس نے 2014میں تلاشی کے دوران 300گرام چرس برآمد ہونے پرمقدمہ درج کررکھا ہے،ملزم کی جانب سے اپنے وکیل کی وساطت سے عدالت میں دائرکی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پولیس نے اس کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کررکھا ہے۔


لہذا ملزم کی درخواست ضمانت منظور کی جائے ،عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی جانب سے دائر درخواست کی ضمانت 50ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے اسے رہا کرنے کا حکم جاری کردیا ہے ۔