4بچے والد کی تحویل سے بازیاب ،ماں کے حوالے کرنے کا حکم

4بچے والد کی تحویل سے بازیاب ،ماں کے حوالے کرنے کا حکم

  



لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نے 4بچوں کو والد کی تحویل سے بازیاب کروا کر درخواست گزار ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔عدالت میں درخواست گزار نورین بی بی نے موقف اختیار کیا کہ اس کی شادی 6سال قبل محمد اسلم سے ہوئی جس میں سے اس کے 4بچے ناصر ،احمد،ناظراور نادیہ پیدا ہوئی کچھ عرصہ قبل اس کے شوہر نے اسے گھریلو ناچاقی پر مارپیٹ کا نشانہ بناتے ہوئے دھکے دے کر گھر سے نکال دیا ہے اور زبردستی چاروں بچوں کو بھی اپنی تحویل میں رکھا ہوا ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ بچوں کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیا جائے ،عدالتی حکم پر پولیس نے بچوں اور اس کے والد کو عدالت کے روبرو پیش کردیا جہاں عدالت نے بچوں کو والدہ کے ساتھ بھجواتے ہوئے دائر حبس بے جا کی درخواست نمٹا دی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4