گلگت میں ن لیگ کی کامیابی شریف براد ران کی مقبولیت کا ثبوت ہے،روحیل اصغر

گلگت میں ن لیگ کی کامیابی شریف براد ران کی مقبولیت کا ثبوت ہے،روحیل اصغر

  



لاہور ( خبر نگار) مسلم لیگی رہنما و ممبر کور کمیٹی یوتھ وِ نگ لاہور خرم روحیل اصغر نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان اور منڈی بہاؤالدین کے الیکشن نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ عوام مسلم لیگ (ن) کو ہی اپنی حقیقی پارٹی تسلیم کرتے ہیں اور شریف برادران سے محبت کرتے ہیں ۔ اس الیکشن سے یہ بات عیاں ہوتی ہے کہ آئندہ حکومت بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہو گی ۔ دھرنا سیاست کرنے والوں کی ناکامی اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام نے دھرنا سیاست کو مسترد کر دیا ہے اور شریف برادران پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔ شریف برادران عوام کے دلوں میں بستے ہیں اور اگر یہ کہا جائے تو عین حقیقت ہے کہ شریف برادران ہی عوام کے حقیقی رہنما ہیں ۔ وہ گزشتہ روز چوہدری شاہد صفدر کی طرف سے دیے گئے ظہرانے سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر اہلِ علاقہ و مسلم لیگی کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...