الفضل میڈیکل،سٹالکوڈومیسٹک ،یونس ہوزری کے اثاثوں کی نیلامی کا شیڈول جاری

الفضل میڈیکل،سٹالکوڈومیسٹک ،یونس ہوزری کے اثاثوں کی نیلامی کا شیڈول جاری

  



لاہور(نامہ نگار) بینکنگ کورٹ نے کروڑں روپے کے نادہندہ الفضل میڈیکل اینڈ جنرل سٹور غالب مارکیٹ، سٹالکو ڈومیسٹک پروڈکسس پرایویٹ لمیٹڈ فروزپور روڑ، میسرز یونس ہوزری ویسٹ شیخوپورہ روڑ کے اثاثوں کی نیلامی کا شیڈول جاری کر دیا۔ یونائیڈ بینک انتظامیہ نے میسرز افضل میڈیکل اینڈ جنرل سٹور کے مالک میاں اسد جمیل کو فریق بنا کر بینکنگ کورٹ میں قرض کی ریکوری کا دعوی دائر کیا تھا جس پر عدالت نے بینک کے حق میں اور نادہندہ کے خلاف ڈگری جاری کرتے ہو ئے اس کو بینک کا 3 کروڑ 78 لاکھ 19ہزار قرض واپس کرنے کا حکم جاری کیا تھا مگر عدالتی حکم پر عملدرامد نہ ہوا جس پر عدالت نے کاروائی کرتے ہوئے میسرز افضل میڈیکل اینڈ جنرل سٹور کے مالک میاں اسد جمیل کے اثاثوں کی نیلامی حکم جاری کیا عدالت کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق نو جولائی کو میاں اسد جمیل کے اثاثوں کی نیلامی کرکے کورٹ اکشنرز بینک کا قرض وصول کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4