پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو ہراساں نہ کرنے کا حکم

پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو ہراساں نہ کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے دائردرخواست نمٹا دی ۔عدالت میں درخواست گزارنغمہ بی بی نے دائر درخواست میں موقف اختیار کررکھا تھا کہ سائلہ نے اپنے گھر والوں کی مرضی کے بغیر حامد سے پسند کی شادی کی ہے جس پر اس کے گھر والے و دیگر رشتہ دار خوش نہیں ہیں۔
اور اسی وجہ سے وہ مقامی پولیس سے مل کر انہیں مختلف ہیلوں بہانوں سے تنگ کررہے ہیں جبکہ متعدد بار مقامی پولیس کی مدد سے سائلہ اور اس کے شوہر کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دے چکے ہیں۔

اور اسے اپنے خاوند سے علیحدگی اختیار کرنے کے لئے مختلف ہیلوں بہانوں سے تنگ کیا جارہا ہے اور انکار پر جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں ،عدالت سے استدعا ہے کہ مذکورہ افراد کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے عدالت نے مقامی پولیس کو درخواست گزار جوڑوں کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے دائر درخواستیں نمٹا دی ۔