بغیر لائسنس میڈیکل سٹور چلانے،غیرمعیاری ادویات فروخت کرنے پر 4 مالکان کو جرمانے

بغیر لائسنس میڈیکل سٹور چلانے،غیرمعیاری ادویات فروخت کرنے پر 4 مالکان کو ...

  



لاہور(نامہ نگار)چیئرمین ڈرگ کورٹ محمد جہانگیر نے بغیر لائسنس میڈیکل سٹور چلانے اورغیرمعیاری ادویات فروخت کرنے پر لاہور کے 4میڈیکل سٹورز کے مالکان کو جرمانے اور تابرخاست عدالت قید کی سزا کا حکم سنا دا ہے۔چیئرمین ڈرگ کورٹ کی عدالت میں پولیس اور ڈرگ انسپکٹروں نے لاہور کے مختلف علاقوں میں چلنے والے 4میڈیکل سٹوروں کے مالکان کے خلاف چالان پیش کئے ۔دوران سماعت عدالت نے 4میڈیکل سٹورز کے مالکان کو بھاری جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔ عدالت نے الفاطمہ میڈیکل سٹورشاہدرہ ٹاؤن کو تیس ہزار، شہزاد میڈیکل سٹوربادامی باغ کو چالیس ہزار، ایم اے ضیا کلینک والٹن روڈ کو تیس ہزارجبکہ عظیم ہومیوپیتھک ساندہ کلاں کو30ہزارروپے جرمانہ اور تابرخاست عدالت قید کی سزا کا حکم سنایا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...