دو کمپنیز کے ڈائریکٹرز کی عدالت طلبی

دو کمپنیز کے ڈائریکٹرز کی عدالت طلبی

  



لاہور(نامہ نگار)جوڈیشل مجسٹریٹ نے لیگل ایڈوائزرزمقرر نہ کرنے پر دو کمپنیز کے ڈائریکٹرز کو 25جولائی کو طلب کرلیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ملک رحمت علی نے لیگل ایڈوائزر رولز کے مطابق نہ رکھنے پر سکول سسٹم پرائیویٹ گلبرگ کے نو ڈائریکٹرز اور ارتھ سٹیپ لائزر گلبرگ کے دو ڈائریکٹرز کو 25جولائی کو طلب کیا ہے۔

۔عدالت میں سیکورٹی ایکسچنج آف پاکستان کے وکیل نے دلائل دیے کہ گورنمنٹ رولزکے مطابق ہر کمپنی کو ایک لیگل ایڈوائزر رکھنا ضروری ہے لیکن ان کمپنیز نے ابھی تک لیگل ایڈوائزرز مقرر نہیں کیے لہذا ان کے خلاف کارروائی کی جائے، عدالت نے دعوے پر اسکول سسٹم گلبرگ کی نیلم حسن،فوزیہ سمیت نو ڈائریکٹرز اور ارتھ سٹیپ لائزر کے دو ڈائریکٹرز کو طلب کرلیاہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...