محلہ رجب آباد بلال ٹاؤن بیدیاں روڈمیں صفائی کے ناقص انتظامات

محلہ رجب آباد بلال ٹاؤن بیدیاں روڈمیں صفائی کے ناقص انتظامات

  



لاہور(پ ر)محلہ رجب آباد بلال ٹاؤن بیدیاں روڈ لاہور کینٹ کے مکینوں نے کنٹونمنٹ بورڈ کے ذمہ داران کو علاقہ میں صفائی کے ناقص انتظامات اورصفائی کے عملہ کی تعیناتی نہ ہونے کے باعث علاقہ میں گندگی سے وبائی امراض میں اضافہ کے حوالے سے درخواست بھجوائی ہے۔ درخواست گزاراہل علاقہ رانامحمد جمیل احمد،راناندیم احمد،اسلم ضیاء،علاؤالدین،حاجی صدیق،علی شہباز،شاہد،شیخ عامر،محمد عثمان صدیق ودیگرنے درخواست میں موقف اختیار کیاہے کہ ان کے محلہ میں دس سال قبل صفائی ستھرائی کے لئے دوخاکروب تعینات کئے گئے تھے لیکن اب ان میں سے ایک خاکروب کبھی کبھار علاقہ میں صفائی کے لئے آتا ہے جس کے باعث کوڑاکرکٹ کے ڈھیر لگنے سے علاقہ میں وبائی امراض میں اضافہ ہوتاجارہاہے جبکہ موسم برسات کی بھی آمد آمد ہے اگر صفائی کے معیار کو بہتر نہ کیاگیاتوخطرہ ہے کہ کوڑہ کرکٹ کے ڈھیر اہل علاقہ کے لئے بیماریوں کا گھر ثابت ہوں گے۔ انھوں نے متعلقہ عہدیداران سے فی الفورصفائی اورخاکروبوں کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...