منشیات مقدمات ،ایک ملزم اشتہاری قرار، دوسرے کے وارنٹ گرفتاری جاری

منشیات مقدمات ،ایک ملزم اشتہاری قرار، دوسرے کے وارنٹ گرفتاری جاری

  



لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے منشیات کے مختلف 2مقدمات میں ملوث ایک ملزم کو اشتہاری قرار دے دیا جبکہ دوسرے کو کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے اسے آئندہ سماعت پر گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔استغاثہ کے مطابق عدالت میں زیر سماعت ایک منشیات کے مقدمہ میں فاضل جج نے ملزم ناصرکے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے متعلقہ ایس ایچ او کو حکم دیا تھا کہ اسے آئندہ تاریخ پیشی پر گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے جبکہ ایک دوسرے مقدمہ میں عدالت نے منشیات کے ایک مقدمہ میں ملزم کوعنایت مسیح اشتہاری قرار دے دیاہے، استغاثہ کے مطابق مذکورہ ملزم کے خلاف پولیس نے بھاری مقدار میں چرس برآمد ہونے پر اس کے خلاف مقدمہ درج کررکھا ہے ،عدالت کی جانب سے متعدد بار اسے طلبی کے نوٹس جاری کئے گئے لیکن وہ عدالت میں پیش نہیں ہوا جس پر عدالت نے اس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری قرار دینے کا حکم جاری کردیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...