خاتون نے غربت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہمسائی کا2سالہ بچہ فروخت کردیا

خاتون نے غربت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہمسائی کا2سالہ بچہ فروخت کردیا

  



لاہور(نامہ نگار)شاہدرہ ٹاؤن کی خاتون نے غربت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہمسائی کے 2سالہ بچے کو گود لے کر فروخت کردیا،بچے کی ماں بیٹے کے غم میں پاگل ہو گئی جبکہ دادی شمیم بی بی پوتے کے حصول کے لئے عدالت پہنچ گئی۔ایڈیشنل سیشن جج مظہر سلیم رامے کی عدالت میں شاہدرہ ٹاؤن کی معمر خاتون شمیم بی بی کو اس کے وکیل نے پیش کیا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ ہمسائی نصرت اکرم نے شمیم بی بی کا 2سال کا پوتا علی رضا کوگود لیا اور بعد ازاں فروخت کردیا،جب اس بچے کی ماں صبا کو علم ہوا تو وہ غم سے پاگل ہو گئی جبکہ شمیم بی بی کا بیٹا ٹی بی کا مریض ہے جو بستر مرگ پر پڑا ہے، شمیم بی بی نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ وہ تھانے کے چکرلگا لگا کر تھک چکی ہے ، اسے دھکے دے کر نکال دیا جاتا ہے، اس کا ایک ہی پوتا ہے جو اس کے خاندان کا واحد سہارا ہے۔ معمر خاتون نے عدالت سے استدعا کی کہ اس کے پوتے کو برآمد کر کے ملزموں کو گرفتار کیا جائے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر شاہدرہ ٹاؤن پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4