زونگ نے فور جی موبائل براڈ بینڈ وائی فائی ڈیوائس متعارف

زونگ نے فور جی موبائل براڈ بینڈ وائی فائی ڈیوائس متعارف

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)چائنا سیلولر کمپنی زونگ نے ملک میں فور جی موبائل براڈ بینڈ وائی فائی ڈیوائس متعارفکرا دی ہے جبکہ موبائل کمپنی نے فور جی ٹیکنالوجی پر مشتمل کمیونیکیشن خدمات کا دائرہ کار رواں سال کے آخر تک ملک کے 55 شہروں تک وسیع کرنے ، کراچی سے سکھر تک ڈائیو بس سروس ،بڑے شاپنگ سینٹرز ، مالز ، مشہور کیفے اور ریسٹورنٹس میں زونگ وائی فائی کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ اس ضمن میں گذشتہ روز مقامی ہوٹل میں زونگ کی جانب سے فور جی موبائل براڈ بینڈ وائی فائی ڈیوائس کی تعارفی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زونگ کے مینجر فورجی ایل ٹی ای عثمان جاوید نے بتایا کہ زونگ کی فور جی خدمات اس وقت 7 شہروں کی 500 سائٹس تک فراہم کی جا رہی ہیں ۔ سال کے آخر تک فورجی خدمات کا دائرہ کار 55 شہروں میں 3 ہزار سے زائد مقامات تک وسیع کر دیا جائے گا ۔ انہوں نے براڈ بینڈ وائی فائی کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے کہا کہ زونگ کی براڈ بینڈ وائی فائی ڈیوائس کراچی میں متعارف کرا دی گئی ہیں ۔ تاہم جلد ہی ملک کے دیگر شہروں میں متعارف کروا دیا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ ونگل پر بھی کام جاری ہے ، اسے بھی مارکیٹ میں جلد لائیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ براڈ بینڈ وائی فائی ڈیوائس 150 میگا بائٹس تک رفتار فراہم کرے گی ، جو ملک میں براڈ بینڈ کی سب سے تیز رفتار ہے ۔ زونگ پاکستانی صارفین کی قوت خرید اور ضرورت کے مطابق پیکیج اور نیوٹرل ٹیکنالوجی پر مشتمل براڈ بینڈ سلوشن متعارف کر ا رہا ہے ۔ اس ڈیوائس کے ذریعہ فور جی کے ساتھ تھری جی اور ٹو جی ٹیکنالوجی کے ذریعہ بھی کنکٹیویٹی ممکن بنائی جا سکتی ہے ۔ جن علاقوں میں فور جی کی سہولت میسر نہیں ہو گی ، وہاں یہ ڈیوائس خودکار طریقے سے تھری جی پر منتقل ہو جائے گی ۔ جہاں تھری ٹیکنالوجی بھی دستیاب نہیں ہو گی ، ان علاقوں میں یہ ڈیوائس بغیر ڈسکنکٹ ہوئے ٹو جی ٹیکنالوجی سے کنکٹیویٹی فراہم کرے گی ۔ عثمان جاوید نے بتایا کہ زونگ کی خدمات کراچی سے سکھر تک کی ڈائیو بس سروس میں بھی جلد شروع کر دی جائے گی جبکہ بڑے شاپنگ سینٹرز ، مالز ، مشہور کیفے اور ریسٹورنٹس میں زونگ وائی فائی کی سہولت فراہم کرے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ زونگ براڈ بینڈ وائی فائی کے استعمال پر کسی قسم کی ٹیکس کتوٹی نہیں ہو گی اور ماہانہ پیکیج کے لیے ادا کی جانے والی پوری رقم کا بیلنس ڈیوائس کے لیے لوڈ کر دیا جائے گا ۔

مزید : کامرس


loading...