پاکستان میں نئے کاروباروں کی ترقی کے وسیع مواقع ہیں: ماہرین

پاکستان میں نئے کاروباروں کی ترقی کے وسیع مواقع ہیں: ماہرین

  



لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان میں نئے کاروباروں کی ترقی کے وسیع مواقع موجود ہیں لیکن اس کے لیے بالخصوص نوجوان تاجروں کو جوش و جذبے، عزم و حوصلے سے کام لینا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار مختلف ماہرین نے کاروباری شعبے کے لیے چیلنجز اور کامیابی کے مواقع کے موضوع پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ لاہور چیمبر کے صدر اعجاز اے ممتاز، سینئرنائب صدر میاں نعمان کبیر، نائب صدر سید محمود غزنوی، انٹر ووڈ موبل کے چیف ای ایگزیکٹو آفیسرعمر فاروق، ٹریٹ کارپوریشن کے گروپ سی ایف او عامر ضیاء، نیٹ سول ٹیکنالوجیز کے چیف ایگزیکٹو سمیع اللہ غوری اور لاہور چیمبر کے سابق صدر سہیل لاشاری نے اس موقع پر خطاب کیا۔ لاہور چیمبر کے صدر اعجاز اے ممتاز نے کہا کہ پاکستان نے حالیہ کچھ عرے میں تیزی سے معاشی ترقی کی ہے اور یہ کاروبار کے لیے بہترین جگہ بن گیا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ کچھ چیلنجز بھی پیدا ہوئے ہیں جن سے نمٹنے کے لیے نوجوان تاجروں کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا اور کامیاب کاروباری اداروں کو بطور رول ماڈل سامنے رکھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر اپنا لوہا منوانے کے لیے نوجوان تاجروں کو ترقی پسند بننا اور تیزی سے بدلتی کاروباری صورتحال پر نظر رکھنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر سیمینارز اور ورکشاپس کے ذریعے نوجوان تاجروں کو معلومات مہیا کرنے کے لیے اقدامات اٹھارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں وسائل کی کوئی کمی نہیں لیکن کاروبار کرنے کے جدید طریقوں سے ناآشنائی ترقی کی راہ میں حائل ایک بڑی رکاوٹ ہے۔ لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر میاں نعمان کبیر نے کہا کہ پچاس سال قبل میں بہت سے ممالک پاکستان سے پیچھے تھے۔

مزید : کامرس


loading...