موبی لنک نے ’موبی کیئر‘ متعارف کرادی

موبی لنک نے ’موبی کیئر‘ متعارف کرادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) موبی لنک اور وسیلہ بینک نے ایشیا کیئر ہیلتھ اینڈ لائف انشورنس کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت کارپوریٹ سیکٹر کے لیے ’موبی کیئر‘ کے نام سے ایک جدید کارپوریٹ ہیلتھ انشورنس پروڈکٹ متعارف کرادی ہے۔موبی کیئر کارپوریٹ کسٹمرز کو پورے پاکستان میں موجود 240سے زائد اسپتالوں کے نیٹ ورک کے ذریعے ہیلتھ انشورنس کے حل پیش کرے گی۔ معاہدے پر دستخطوں کی تقریب میں وسیلہ بینک لمٹیڈ کے سی ای او جناب غضنفر عظّام، ایشیا کیئر کے سی ای او ڈاکٹر محمود مہدی کاظمی، وائس پریذیڈنٹ اور سینئر منیجر کارپوریٹ اکاؤنٹس جناب فرحان مصطفی بھی موجود تھے۔موبی کیئرخصوصی طور پر معاشرے کے کم آمدنی والے طبقے کے لیے اسپتالوں میں علاج معالجہ،زچگی اور موجود ہ بیماری سے پہلے کی صورت حال کے لیے تحفظ پیش کرتی ہے۔متعدد کارپوریٹ اداروں کے ذریعے ایسے ملازمین جن کے پاس ہیلتھ پلان نہیں ہے یا وہ خود اپنے طور پر انشورنس کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتے، نہایت کم خرچ ہیلتھ پلان پیش کرتی ہے جس میں ان کا اسپتالوں میں علاج معالجہ، زچگی، اور موجودہ بیماری سے قبل کے تمام اخراجات کے علاوہ ملک بھرمیں موجود اسپتالوں میں علاج معالجہ شامل ہوتے ہیں۔
اس تحفظ میں ایمرجنسی کیئر، سرجری، اسپتال، تجویز کردہ ادویات بھی شامل ہیں ۔
جب کہ اسپتالوں میں علاج کی حد 500,000روپے فی شخص ہے۔ موبی کیئر بلانقد کلیم کی سہولت بھی فراہم کرتی ہے جو اس کے نیٹ ورک میں موجود ملک بھر کے تمام اسپتالوں میں دستیاب ہے۔

مزید :

کامرس -