میرپورخاص میں آموں کی پچاسویں سالانہ تین روز نمائش

میرپورخاص میں آموں کی پچاسویں سالانہ تین روز نمائش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میرپورخاص(آن لائن)میرپورخاص میں آموں کی پچاسویں سالانہ 3روز نمائش منعقد ہوئی ، نمائش میں خواتین اور بچوں سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنی دلچسپی کا اظہار کیا۔ آموں کی نمائش کا باقاعدہ آغاز آتش بازی کے مظاہرے سے ہوا۔شہید بے نظیر بھٹو آڈیٹوریم میں 200سے زائد کاشتکاروں کی جانب سے آم کی 183 مختلف اقسام رکھی گئی تھیں، جنہیں دیکھنے کے لیے خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد نمائش میں موجود رہی جبکہ دیگر شہروں سے بھی شائقین صرٓف آموں کی اقسام دیکھنے یہاں پہنچے۔ترنگ، کملا ، امبر ، مرجان، مغل اعظم اور سندھ پہلوان جیسے دلچسپ ناموں والے آم شائقین کی دلچسپی کا مرکز بنے رہے ، لیکن کھانے کی بات کی جائے تو سندھڑی آم کی مقبولیت اور برتری سب پر بھاری رہی۔اختتامی تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے آم کے بہترین کاشتکاروں میں انعامات تقسیم کئے۔

مزید :

کامرس -