ہانگ کانگ اور شنگھائی سٹاک ایکسچینج میں مندا
ہانگ کانگ(آن لائن) ہانگ کانگ اور شنگھائی سٹاک ایکسچینج میں منگل کو مندی کی صورتحال رہی۔ ہانگ کانگ سٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران حصص کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 1.02 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور ہینگ سینگ انڈیکس 278.01 پوائنٹس کی کمی سے 27038.27 پوائنٹس کی سطح پر آگیا جبکہ مجموعی تجارتی حجم 92.37 ارب ہانگ کانگ ڈالر رہا۔ شنگھائی سٹاک ایکسچینج میں بھی مندی کا رجحان رہا اور اہم ترین شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 1.23 فیصد یا 63.13 پوائنٹس کی کمی سے 5068.57 پوائنٹس کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ شین زین کمپوزٹ انڈیکس 0.62 فیصد یا 18.52 پوائنٹس کی کمی سے 2980.82 پوائنٹس ہوگیا۔