رائس ملز کی مطالبات کی منظوری کیلئے گیارہ جون تک مہلت

رائس ملز کی مطالبات کی منظوری کیلئے گیارہ جون تک مہلت

  



اسلام آباد(آئی این پی) رائس ملز ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ حکومت نے گیارہ جون تک ہمارے مطالبات پرعملدرآمد نہ کیا توملیں بند کردیں گے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رائس مل ایسوسی ایشن کے چیئرمین مختار احمد بلوچ کا کہنا تھا کہ مل مالکان دیوالیہ ہونے کے قریب ہیں۔مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں تالا بندی کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال بینکوں سے قرضہ لے کر کسانوں سے مونجھی خریدی لیکن چاول کی ایکسپورٹ نہ ہونے سے ملز مالکان دیوالیہ ہونے کے قریب ہیں۔

رائس ملز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ بینکوں کوبیمارصنعتی یونٹس سے مارک اپ وصول کرنے سے روکا جائے،،ورنہ تین ہزارملزمالکان گیارہ جون کو چابیاں حکومت کو پیش کرینگے۔

مزید : کامرس