مودی کا جنگی جنون خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے،صاحبزادہ حامد رضا

مودی کا جنگی جنون خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے،صاحبزادہ حامد رضا

  



لاہور( نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ مودی کا جنگی جنون خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے مودی بھارت کے گورباچوف ثابت ہوں گے حکومت رج نہیں تو بھوک برابر بانٹ دے پنجاب حکومت نا بینا افراد کے مطالبات منظور کرے ملک میں 23لاکھ افراد جبری مشقت کا شکار ہیں حکومت جبری مشقت کے خاتمہ کیلئے ٹھوس اقدامات کرے ہمارے حکمران اغیار کے یار بن چکے ہیں اور انہیں غریب عوام کی کو ئی فکر نہیں۔مودی کا پاکستان توڑنے کی سازش کا اعتراف بھارتی حکمرانوں کے مذموم عزائم کا آئینہ دار ہے۔سنی اتحاد کونسل 16جون کو یوم شہدائے ماڈل ٹاؤن منائے گی ۔شہدائے ماڈل ٹاؤن کا خون مجرموں کا تعاقب کرتا رہے گاے۔سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مجرموں کو سزا نہ ملنا المیہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلگت سے واپسی پر جامعہ رضویہ میں پارٹی عہدیداران و کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ فرقہ وارانہ تقسیم اسلام کے خلاف خطرناک ہتھیار ہے۔ملک میں پینتیس لاکھ اسی ہزار نوجوان بے روزگار ہیں۔بے روز گاری ختم کئے بغیر انتہا پسندی ختم نہیں کی جاسکتی ۔برما کے مسلمانوں کی حالت زار پر مسلم حکمرانوں کی خاموشی شرمناک ہے۔او آئی سی عالم اسلام کے مفادات کا تحفظ کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔امت مسلمہ قیادت کے فقدان کا شکار ہے۔مسلمان دنیا بھر میں نا انصافیوں کا شکار ہیں۔مسلم حکمران امریکہ کے پٹھو بنے ہوئے ہیں۔مسلم حکمرانوں نے امریکہ کی تابعداری ترک نہ کی تو انہیں عوامی بغاوتوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...